دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گزشتہ روز ہی ٹیم کو دبئی میں جوائن کیا اور پہلے روز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے روز ٹریننگ سیشن اچھا رہا اور ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے۔گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ خوش آئند بات یہ کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں۔فیلڈنگ کوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ہدف ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی 16 رکنی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہے جہاں ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف مدمقابل ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments