چیف جسٹس نے پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کا ازخود نوٹس لے لیا

لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے پرائیوٹ اسپتالوں میں مہنگے علاج کا ازخود نوٹس لےلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پرائیوٹ اسپتال ایک دن علاج کا لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔عدالت نے 12 پرائیوٹ اسپتالوں کے مالکان کونوٹس جاری کرتےہوئےکل طلب کرلیا جب کہ سیکریٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں