دبئی میں منعقدہ ایشیاء کرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے منفرد اسٹائل اپنائے ہیں، جن میں کرکٹر شعیب ملک بھی شامل ہیں، جنہوں نے اپنی اس نئی ’لُک‘ کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے اسٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ’ بیگم جو بولے وہی درست ہے!’ویڈیو میں اپنے اس اسٹائل کو انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام کیا اور ساتھ ہی پیار کا اظہار بھی کیا جسے انہوں نے آنے والے ننھے مہمان کے لیے سرپرائز قرار دیا۔شعیب ملک کے کیپشن کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ممکنہ طور پر اس کے پیچھے ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ہاتھ ہے۔ثانیہ مرزا نے بھی یہ ویڈیو ری ٹوئیٹ کی اور لکھا، ’نئی لک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہم بھی آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے’۔واضح رہے کہ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اِن دنوں امید سے ہیں، جس کا اعلان دونوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ انداز میں کیا تھا۔شعیب ملک کا آنے والے ننھے مہمان کے حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے بچے کی شہریت پاکستان یا بھارت کی نہیں بلکہ کسی تیسرے ملک کی ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments