راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران جج ارشد بھٹہ نے ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بار بار طلبی کے باوجود ملزمہ ڈیڑھ سال سے پیش نہیں ہو رہیں۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے 6 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر انہیں آیندہ سماعت پر پیش نہ کیاگیا تو مزید سخت کارروائی کریں گے ۔ واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015ءکو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پرکرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
wah wah great and still no case and no warrant against her although she has a lot bad to country why then nawaz and maryam caught all thieves then why not zardari faryal ayaan and many others