ماسکو۔۔۔امریکا نے شمالی کوریا کو تعاون فراہم کرنے پر روس اور چین کی ایک ایک کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ دونوں ٹیکنیکل کمپنیاں ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ان پابندیوں کی ضرورت اس لیے تھی تا کہ شمالی کوریا کو غیرقانونی سرمایہ منتقل کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔ چین میں قائم ایک ٹیکنیکل فرم کا چیف ایگزیکٹو شمالی کوریا سے تعلق رکھتا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منچن نے دنیا بھر میں کام کرنے والی مختلف کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی شمالی کوریائی باشندے کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔ جنوبی کوریا نے ان پابندیوں کو درست قرار دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments