لندن …. کہا جاتا ہے کہ ذرا سی حاضر دماغی انسان کو بہت سارے مسائل سے بچا سکتی ہے اورایسا ہی کچھ یہاں اس وقت دیکھنے میں آیا جب بیکر اسٹریٹ کے ٹیوب اسٹیشن پر ایک خاتون پیر پھسلنے سے پلیٹ فارم سے نیچے پٹری پر گر گئی۔ یہ سارا منظر اسکے شوہر کی موجودگی میں ہواجس نے یہ بھی دیکھا کہ ایک طرف سے ٹیوب ٹرین پلیٹ فارم پر پہنچنے والی ہی ہے چنانچہ بیوی کو بچانے کیلئے اس نے پٹری پر چھلانگ لگادی اور پھر انکا بچہ بھی ماں باپ کی دیکھا دیکھی پٹری پر کود گیا مگر ان تینوں نے عقل مندی سے کام لیا۔ باپ نے سامنے نظر آنے والی خالی جگہ کو دیکھا اور بیوی بچوں سمیت منہ کے بل اس میں لیٹ گیا۔ ٹرین آئی اور ان کے اوپر سے گزر گئی اور3 افراد کا یہ کنبہ بالکل محفوظ رہا۔ پلیٹ فارم پر موجود افراد یہ سارا واقعہ دیکھ کر حیران رہ گئے اور یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ جب تک وقت پورا نہ ہو کوئی ہلاک نہیں ہوسکتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments