کراچی: ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کا کہنا ہےکہ سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت ایم کیوایم کو ملے گی جس کے لیے امین الحق کا نام ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم سے کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، کس کولالی پاپ دیا ہے مجھے معلوم نہیں البتہ وزیراعظم نے ہمیں کوئی لالی پاپ نہیں دیا۔ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھاکہ سمندر پار پاکستانی کی وزارت ایم کیو ایم کو ملے گی اور تیسری وزارت کے لیے امین الحق کا نام ہے۔ایک سوال کے جواب میں عامر خان نے کہا کہ بارہ مئی کے مقدمات سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments