ہانگ کانگ…. ہانگ کانگ میں رہنے والی مشہور ٹویٹر صارف ٹیلر آر نے عجیب و غریب ہیئر اسٹائلز کی تصاویر جاری کی ہیں۔ جو آرائش گیسو کے فن کا انتہائی کمال نظر آتی ہیں کیونکہ مشاطہ نے مختلف شوقین خواتین اور ماڈلز وغیرہ کے سروں کو خوبصورت گملوں کی شکل دیدی ہے اور ان تصاویر کو گلدانی آرائش گیسو کا نا م دیا گیا ہے۔ تمام تصاویر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں اور کئی افراد ہیش ٹیگ پر بھی اس قسم کی تصاویربھیجنے لگے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ یہ ہیئراسٹائل کے جو عجوبہ نمونے نظر آتے ہیں ان کے پس پردہ ایک راز ہے اور یہ راز یہ ہے کے جوڑوں کے اندر خاص قسم کی بوتلیں چھپا دی گئی ہیں جن سے بالوں کو پھولوں کی جھاڑیوں کا روپ دینا ممکن ہوسکا ہے۔ جاری ہونے والی تصاویر اور وڈیو میں کئی ماڈلز اس نرالے آرائش گیسو میں مصروف نظر آتی ہیں۔ تصاویر جاری کرنے والی خاتون نے جو خود بھی ماہر جمالیات ہیں۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ بھی کہا کہ گلدان نما جوڑے ایک حقیقت ہیں اور انہی حقائق کی بنیاد پر ہم یہ امید کرسکتے ہیں کہ ہم عورتیں اپنے سروں پر پورے گلدان ہی نہیں بلکہ پورے باغیچے سجا کر گھوم سکتی ہیں۔ ان تصاویر کے اجراء کے فوری بعد دنیا بھر سے سوشل میڈیا والے اسی قسم کی ملتی جلتی تصاویر جاری کررہے ہیں۔ واضح ہو کہ ایسے نرالے اور انوکھے قسم کے جوڑے بنانے کا کام گزشتہ مہینے سب سے پہلے امریکہ اور برطانیہ سے جاری ہونے والے فیشن جریدے’’ووگ‘‘ کے ایک خاص شمارے کیلئے مشہور سیلیبرٹی اور ماڈل ریحانہ اور بائینز نے پوز دیئے تھے اور اس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments