مانسہرہ: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کے علاقے کیوائی کے ایک نجی اسکول میں لوہے کا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک استاد اور 3 طلبا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ اس دوران جھنڈے کی ڈور پول سے نکل گئی، ڈور کو لگانے کے لیے پول اتار کر دوبارہ نصب کیا جا رہا تھا کہ وہ گر کر اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ اس سے ایک استاد اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔ طلبا کی عمریں 10 سے 13 برس کے درمیان تھیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کےحوالے کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments