پیانگ یانگ: شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری معاہدہ خطے میں خطرات کو ختم کرنے اور امن کی جانب قدم ہے۔اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے دور کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جلد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔جنوبی کورین صدر نے کہا کہ امریکی اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ‘ہونگ بیون’ بھی بند کردے گا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، ریل رابطے قائم کرنے، صحت کے شعبے میں تعاون اور جنگ سے متاثر خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملانے سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔دونوں ممالک نے 2020 سمر کے اولمپکس میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا جب کہ 2032 کے سمر اولمپکس کے حقوق کے حصول پر بھی اتفاق کیا۔کوریائی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا آرٹ ٹروپ اگلے ماہ جنوبی کوریا میں پرفارم کرے گا اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان رواں سال ہی جنوبی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments