ڈبلن: اکثر نوجوان چوروں کو دیکھ کر حواس باختہ ہوجاتے ہیں لیکن آئرلینڈ کے ایک 83 سالہ شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوروں کی ایسی درگت بنائی کہ جس نے دیکھا وہ حیران رہ گیا۔آئرلینڈ کی ایک کتابوں کی دکان میں تین مسلح افراد چوری کی غرض سے داخل ہوئے، لیکن 83 سالہ ڈینس او کونر نے ان کا مقابلہ کرکے انہیں الٹے پیروں بھاگنے پر مجبور کردیا۔یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کونر دکان میں بیٹھے ٹی وی دیکھ رہے تھے اور مینیجر کاؤنٹر پر بیٹھا اپنے کام میں مصروف تھا کہ اچانک تین مسلح چور منہ پر نقاب لگائے داخل ہوئے۔اس موقع پر مسٹر کونر چوروں کی دھمکیوں سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں ہوئے اور انہوں نے ایک چور کو پیچھے سے پکڑا جو مینیجر سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔بعد ازاں انہوں نے ہتھوڑی اٹھائے چور کا بھی خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، اس کی لاتوں سے پٹائی کی اور کرسی اٹھا کر دے ماری، جس پر چور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments