اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو ‘مبہم’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور عمرہ ادا کیا۔گزشتہ روز یہ رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ پاکستان کا سعودی عرب سے2 ارب ڈالرز سے زائد کا تیل ادھار لینے کا امکان ہے اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اس معاملے پر بات کی جائے گی۔اس حوالے سے اپنے ردعمل میں خورشید شاہ نے کہا کہ ‘وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب مبہم ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی دورے پر بھیک نہیں مانگنی چاہیے جبکہ وہ ماضی میں بھیک مانگنے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا، ‘پہلے ہی دورے میں ادھارمانگنا مناسب نہیں’۔پیپلز پارٹی رہنما نے عمران خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ‘وزیراعظم کا پہلا دورہ مقدس مقامات کی زیارت اور سعادت کی حد تک ہونا چاہیے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments