شکارپور: صوبہ سندھ کے شہر شکارپور میں گھر کے اوپر سےگزرنے والی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 4 بچے جھلس گئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ شکارپور کے داون شاہ محلہ میں پیش آیا، جہاں گھر پر بجلی کی تاریں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس گئے۔ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے متاثرہ بچوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ بچوں کے اہلخانہ نے شکارپور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (سیپکو) کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔حالیہ دنوں میں کرنٹ لگنے سے بچوں کے جھلسنے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔رواں برس 31 اگست کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کا رہائشی ایک 11 سالہ بچہ حارث بھی کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے۔اس سے ایک دن قبل بھی کراچی کے علاقے احسن آباد کا رہائشی 8 سالہ عمر بھی سڑک پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کے بھی دونوں ہاتھ کاٹنے پڑے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments