اسلام آباد: درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست خارج کردی۔واضح رہے کہ عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے گزشتہ برس دائر کی تھی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں ہیں۔سپریم کورٹ نے 20 ستمبر کو اس درخواست کو آج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج دانیال چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر دانیال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق اپنی پٹیشن واپس لے لی، جس پر سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments