لنڈی کوتل: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔خاصہ دار ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کے لیے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہوگئیں، جن میں ایک ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments