لاہور: قومی کرکٹرز نے افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ ( این او سی) نہ ملنے پر کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا اور مطالبہ کیا ہے کہ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ این او سی جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر لیگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔کرکٹرز نے مطالبہ کیا کہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کے لیے انہیں این او سی جاری کیے جائیں اور این او سی کے حوالے سے بورڈ کو پالیسی واضح کرنی چاہیے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ این او سی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نقصان کھلاڑیوں کا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ میں ان ایکشن کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے اور ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments