اصغرخان عملدرآمد کیس: سپریم کورٹ نے ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دے دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو اصغر خان عملدرآمد کیس میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کی اجازت دے دی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اصغرخان عمل درآمد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست کی۔ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ کیس کے بعض حقائق عدالت کو علیحدہ سے بتانا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دی۔اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں، کوئی ادارہ قانون سے بالا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں