بالی وڈ کی آنے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں فرنگی کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے ساتھ پوسٹر پر تصویر شائع ہونے کا ان کا خواب اب پورا ہوگیا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس کے لیے عامر خان سمیت تمام مداح پرجوش ہیں۔فلم کی کاسٹ میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں۔عامر خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کا ایک پوسٹر پیش کیا، جس میں فلم میں ان کا ‘فرنگی’ کا روپ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اداکار نے لکھا، ’پوسٹر میں اپنے آپ کو امیتابھ بچن کے ساتھ دیکھنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی خواب پورا ہوگیا ہو، مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔’گزشتہ روز کترینہ کیف نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم میں بطور ’فرنگی‘ پہلی جھلک بھی ایک موشن پوسٹر میں پیش کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا، ‘اس دیوالی، فرنگی سے بچ کر رہیے’۔فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ رواں برس کی سب سے بڑی بالی وڈ فلم ہے جس کا فلم بینوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔یہ فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 8 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments