دبئی: پاکستانی ٹیم نے مسلسل خراب کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ان کی جگہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں ایک اور لیفٹ آرم پیسر جنید خان کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ٹیم کے حوصلے بڑھانے دبئی پہنچ گئے ہیں۔پریکٹس سیشن میں انضمام الحق نے کھلاڑیوں اور کپتان سرفراز احمد کے ساتھ الگ الگ سیشن میں بات چیت کی۔ادھر بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ اسٹیو روھوڈز نے کہا ہے کہ کھلاڑی تازہ دم ہوکر پاکستان کے میچ میں شرکت کریں گے، پاکستان کے خلاف میچ میں چیلنج کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم رکھا جارہا ہے، پاکستان کے خلاف میچ جیت کر فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف ہماری جیت کے امکانات روشن ہیں۔بنگلہ دیشی کوش نے کہا کہ پاکستان نے کچھ عرصہ قبل ہی چیمپنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ میں اعتماد کے بغیر کھیل رہی ہے اور ہم اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔’پاکستان ٹیم میں وہ اعتماد نہیں ہے جو ہمیں چیمپئنز ٹرافی کے دوران دکھائی دیا تھا، اس کے باوجود پاکستانی ٹیم خطرناک ہے اور جو دن اس کا اچھا ہو وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے بھارت کے خلاف فائنل کھیلنا چاہتے ہیں، پاکستان کے لئے چیلنج ہے ان کے پاس اچھے پیس بولر ہیں لیکن ابوظہبی کی وکٹ اسپنرز کے لئے سازگار ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments