بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی آنے والی فلم ’بازار‘ کے پوسٹر نے تو سب کی توجہ پہلے ہی کھینچ لی تھی اور اب اس کا شاندار ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں سیف علی خان کے علاوہ روہن مہرا، اداکارہ چتران گدا سنگھ اور رادھیکا آپٹے شامل ہیں۔فلم کی کہانی ‘شکن کوٹھاری’ یعنی سیف علی خان کے گرد گھومتی ہے جنہیں ایک کاروباری شخص دکھایا گیا ہے، جس کا مقصد جلد از جلد کسی بھی طرح سے پیسہ کمانا ہے۔ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف علی خان بزنس میں بھارت کے نامور کاروباری شخصیات کو پیچھے چھوڑ کر گیم چینجر ثابت ہونا چاہتے ہیں۔سیف علی خان کے ڈائیلاگز نے بھی فلم بینوں کو متاثر کیا، خاص کر یہ ڈائیلاگ کہ ’یاد رکھنا ! میرے دو ہی رولز ہیں: پہلا یہ کہ میرا پیسہ کبھی کھونا نہیں اور دوسرا یہ کہ رول نمبر 1 کبھی بھولنا نہیں‘۔اس فلم میں روہن مہرا، رضوان احمد کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کا خواب بھی شکن کوٹھاری کے نقش قدم پر چلنا ہے۔یہ فلم روہن مہرا کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ رادھیکا آپٹے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ رادھیکا آپٹے نیٹ فلیکس ویب سیریز ’سیکرڈ گیمز‘ کے بعد سیف علی خان کے ساتھ دوسری بار فلم ’بازار‘ میں کام کر رہی ہیں۔فلم کے حوالے سے چے مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ یہ ہالی وڈ فلم ’دی وولف آف وال اسٹریٹ‘ کی کہانی سے نقل کی گئی ہے، تاہم سیف علی خان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں ہیں اور اس میں کچھ بھی ہالی وٖڈ فلم جیسا نہیں ہے۔فلم کی ہدایات گورو کے چاولا نے دی ہیں، جس کی نمائش رواں برس 26 اکتوبر کو کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments