دبئی: افغانستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مہندرا سنگھ دھونی ایک موقع پر اپنے ہی بولر پر گرم ہوگئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان دھونی اس وقت اپنا ٹھنڈا مزاج کھو بیٹھے جب اسپن بولر کلدیپ یادیو نے اپنی مرضی کی فیلڈنگ لگانے کا کہا۔دھونی نے بولر کی مرضی کے مطابق فیلڈر لگانے کے بجائے وکٹ کے پیچھے سے ہی کہا کہ ‘بولنگ کرائے گا یا بولر تبدیل کریں’، جس کے بعد کلدیپ یادیو نے کپتان کی مرضی کے مطابق سیٹ کردہ فیلڈنگ پر ہی بولنگ کی۔کپتان دھونی کی آواز وکٹ کے نیچے لگے مائیک میں محفوظ ہوگئی اور اب یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس پر شائقین کرکٹ تبصرے کر رہے ہیں۔مہندرا سنگھ دھونی بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 2011 کا ورلڈ کپ جیتا۔افغانستان کے خلاف مہندرا سنگھ دھونی بطور کپتان اپنا 200 واں میچ کھیل رہے تھے اور ان کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے 110 میچز جیتے اور 74 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments