اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث افراد کو بلاتفریق کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس حوالے سے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے۔طاہر القادری نے انصاف کی امید دلانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی کے لیے وزیراعظم کا ویژن قابل تحسین ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments