نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جہاز سے پہلی مرتبہ سفر کرنے والے ایک مسافر کی غلطی نے سب کو خوفزدہ کردیا۔بھارتی ایئر لائن ‘گو ایئر’ کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ کی جانب محوِ پرواز تھی کہ اس دوران ایک مسافر نے ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر ایگزٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔مسافر کی اس حرکت پر ان کے برابر بیٹھنے والے شخص نے غور کیا اور پھر الارم بجا کر جہاز کے عملے کو بلایا اور آگاہ کیا۔اس حرکت سے جہاز میں سوار دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے عملے کو تھوڑی پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔جیسے ہی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ پہنچی تو ایئرپورٹ پر ہی مذکورہ مسافر کو گرفتار کر لیا گیا اور کچھ دیر حراست میں رکھا گیا۔دوسری جانب گو ایئرلائن کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘مسافر پہلی بار جہاز سے سفر کر رہا تھا، اس لیے اسے زیادہ معلومات نہیں تھیں، یہی وجہ تھی کہ وہ ایمرجنسی ایگزٹ کو ٹوائلٹ کا دروازہ سمجھ کر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments