سیئول: ملائیشیا میں تعینات جنوبی کورین سفارت خانے کے ایک اہلکار کو پاکستانیوں کو کوریا کے جعلی ویزے جاری کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی۔جنوبی کوریا کے سفارتی اہلکار پر الزام تھا کہ اس نے گذشتہ تین سال (اپریل 2015 تا جنوری 2018) کے دوران 20 مواقع پر اُن پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کیے، جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات نہیں تھیں۔اس مقصد کے لیے اُس نے سفارت خانے کے انٹرانیٹ آئی ڈی اور پاس ورڈ کا غلط استعمال کیا۔رپورٹ کے مطابق سیئول میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سفارت خانے کے اہلکار کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اپنے فیصلے میں جج لی سانگ جو نے قرار دیا کہ سفارتی اہلکار نے دھوکہ دہی سے کام لیا اور امیگریشن کے معاملات میں ہیرپھیر کی، جس پر وہ سخت سزا کا مستحق ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھ رہے ہیں کہ چونکہ مذکورہ اہلکار نے اس سارے عمل میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے اور اُس نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments