منیپولس: امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس کے آسبرگ کالج میں منعقدہ 2 روزہ نوبیل پیس پرائز فورم میں دنیا کے 22 طلبا نے شرکت کی، جن میں پاکستانی طالبہ انیلہ بانو بھی شامل تھیں۔اس کانفرنس کا انعقاد امن کا پیغام پھیلانے کے لیے کیا گیا، جس کا عنوان ’امن کے خلاف قیاس آرائیاں‘ (Paradox Of Peace) تھا۔اس کانفرنس میں کولمبیا کے 2016 کے نوبیل امن انعام یافتہ صدر جوان مینوئل سینتوس اور 2017 میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی مہم کے روح رواں بیٹریس فن نے شرکت کی، جن کی زیر صدارت دنیا کے 22 طلبا اس کانفرنس کا حصہ بنے۔کانفرنس میں دونوں فاتحین نے متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کرنے کے حوالے سے اپنی اپنی کوششوں کے بارے میں بات کی۔اس موقع پر انیلہ بانو نے بیٹریس فن کی زیر صدارت پینل ڈسکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ بیٹریس فن کا امن کے لیے کام کرنا انسانیت کے لیے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کے بیٹریس فن کا مشن ہے کہ وہ دنیا سے ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کریں جس کے لیے وہ پوری دنیا کے ممالک سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، جن میں 60 ممالک نے اس معاہدے پر نظر ثانی کی ہے جب کہ 14 ممالک نے اس کی تصدیق کی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments