بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے قریبی تعلقات اور دونوں کی شادی کے چرچے تو میڈیا پر ہوتے ہی رہتے ہیں اور اب عالیہ نے رنبیر کی 36 ویں سالگرہ پر خود اپنے ہاتھوں سے کیک تیار کرکے سب کو حیران کردیا، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز رنبیر کپور نے اپنی 36 ویں سالگرہ گھر پر اپنی والدہ نیتو اور چند قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، جن میں عالیہ بھٹ بھی شامل تھیں۔رنبیر کی سالگرہ پر عالیہ بھٹ نے بھارتی شیف ہرش کے ساتھ مل کر خود کیک اور پیسٹریز بنائیں اور انہیں خوبصورتی سے سجایا۔شیف ہرش نے عالیہ کے ساتھ کیک بناتے وقت کی تصاویر انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے شیئر کیں۔ساتھ میں انہوں نے لکھا، ‘کیک تیار کرتے ہوئے سب سے اہم جزو مسکراہٹ ہے، اگر مسکرا نہیں سکتے تو پیسٹری کریم کو چکھ لیں اور مسکراہٹ بکھیریں’۔کیک تیار ہونے کے بعد ایک اور انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شیف ہرش نے عالیہ بھٹ کے لیے لکھا، ’ زبردست! اب ٹاؤن میں ایک نیا پیسٹری شیف آگیا ہے جس نے بہترین پائن ایپل کیک تیار کیا ہے‘۔عالیہ بھٹ کی اس محنت کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جبکہ خود رنبیر نے بھی ان کو بہت سراہا۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی پہلی بار فلم ’براہماسترا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی، اس فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments