ایتھنز…. ٹیکسوں میں فراڈ ایک ایسا عالمی اقتصادی فراڈ بن گیا ہے کہ دنیا کے تقریباً سارے ممالک اس سے متاثر ہورہے ہیں اور ان کے خلاف مختلف اقدامات کرنے کے باوجود ٹیکسو ںکی چوری کرنے والوں سے جان نہیں چھوٹ رہی۔ یونان نے بھی ٹیکس نادہندگان کے خلاف مختلف کارروائی کرنے کے بعد اب ڈرونز کاا ستعمال شروع کردیا گیا ہے جو نادہندگان کا ساحلی تفریحی مقامات تک پیچھا کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرونز اسکیننگ کی زبردست صلاحیت سے لیس ہیں اور وہ کسی بھی سمندری جہاز کے اوپر پرواز کرکے یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ سمندری جہاز میں مسافروں کی تعداد کتنی ہے او رسامان کتنا ہے۔ بعد میں مسافروں اور سامان کے اعدادوشمار کا مختلف کمپنیوں کی طرف سے ظاہر کردہ اعدادوشمار سے موازنہ کیا جائیگا اور اگر اس میں کمی بیشی ہوئی تو ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ یونانی حکام تفریحی مقامات پر ٹیکسوں میں فراڈ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زیادہ تر ٹیکس نادہندگان ملک کے مشہور جزیرے سانتو رینی میں جاکر تعطیلات گزارتے ہیں اور دولت اڑاتے ہیں۔ یہ ساری دولت انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ سے انکے پاس آتی ہے مگر سرکاری خزانہ اس سے محرو م رہتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments