وولرور ، ہومپٹن …. مشہور تجارتی کمپنی ایسڈا کے ملازمین کی جانب سے لاپروائی کی متعدد مثالیں حالیہ دنوں میں سامنے آچکی ہیں۔ اس سلسلے میں تازہ ترین مثال حیرت انگیز بھی ہے اور افسوسناک بھی کیونکہ ایسڈا کا ڈلیوری ڈرائیور 48سالہ معذور خاتون کی خریدی ہوئی چیزوں کے کریٹ راہداری میں رکھ کر چلتا بنا۔ معذور خاتون اینا اومارا کا کہناہے کہ انہوں نے ایسڈا کو کچھ چیزوں کاآرڈر دیا تھا جس کی مالیت 80پونڈ تھی مگر جو ڈرائیور سامان لیکر آیا اس نے اسے راستے میں ہی چھوڑ دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں اپنے کمرے میں داخل ہونے کیلئے بھی دشواری پیش آئی۔ معذوری کے سبب وہ اسے ہٹا بھی نہیں سکتی تھیں۔ آخر 2گھنٹے تک اسی کسمپرسی میں گزارنے کے بعد وہ کسی نہ کسی طرح اپنے کمرے میں داخل ہوگئیں۔ ایسڈا کمپنی والوں نے واقعہ پر معذرت کرلی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ انکا ملازم یقینی طور پر غلط حرکت کر بیٹھا۔ ایک معذور خاتون کی مدد ویسے بھی کرنا چاہئے تھی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس غیر ذمہ دارڈرائیور کے ساتھ کمپنی نے کیا کیا۔ مسز اومارا کا کہناہے کہ کافی دیر پریشان رہنے کے بعد انہوں نے اپنی بیٹی کو فون کیا تھا جو 20میل دور برمنگھم میں رہتی ہے اور وہی انکی مدد کو پہلے پہنچی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments