اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر برائے فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سمیت نامزد 12 ملزمان کی جانب سے آج کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، وزیراعظم کی جانب سے پہلے ہی بریت کی درخواست دائر کی جاچکی ہے۔اس موقع پر وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وقت وقت کی بات ہے، ورنہ پراسیکیوٹر ہم سے پہلے یہاں ہوتے تھے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر شفقت محمود کی بریت کی درخواستوں پر عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر درخواستوں پر بحث کے لیے نوٹس جاری کردیا۔کیس کی مزید سماعت 22 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ مقدمے میں نامزد وزیراعظم عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments