بیرون ملک پاکستانی ہمیں ٹرینوں کے آلات بطور تحفہ دیں: شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کے مسائل بہت شدید ہیں، بیرون ملک پاکستانی ہمیں ٹرینوں کے آلات بطور تحفہ دیں۔لاہور سے فیصل آباد کے لیے نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کرتے ہوئے شیخ رشید نے قلیوں کا پرانا یونیفارم بحال کرنے کااعلان کیا اور کہا ہے کہ انہوں نے ابتدائی 100 دنوں میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور وہ اسے پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ریلوے میں مسافروں کی تعداد 5 کروڑ سے بڑھا کر 7 کروڑ تک لےجائیں گے اور مال گاڑیوں کی تعداد کو بھی 12 سے بڑھا کر 15 کریں گے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں کمی کی جائے گی اور جو پہلے ٹکٹ لے گا اسے سستا جب کہ بعد میں لینےوالے کو مہنگا ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں