لاہور: آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کو مزید سہارا دینے کےلئے محمد حفیظ کوپاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد محمد حفیظ نے قائد اعظم ٹرافی کھیلی اور اپنی پرفارمنس سے سب کو متاثر کیا۔محمد حفیظ نے سوئی گیس کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور کے خلاف 83 اور پشاور کے خلاف 213 رنز اسکور کئے۔ حفیظ کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے انہیں فوری طور پر متحدہ عرب امارات طلب کرلیا ہے۔حفیظ پہلی دستیاب فلائیٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments