بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام لگانے پر اداکارہ تنو شری دتہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔نانا پاٹیکر کے وکیل رجیندرا شرودکر کے مطابق تنوشری دتہ کے لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔نانا پاٹیکر نے تنوشری سے معافی اور غلطی تسلیم کرنے کے اعتراف کا مطالبہ بھی کیا۔اداکار کے وکیل کے مطابق اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا ایجنسی اے این آئی کے مطابق اداکارہ تنوشری دتہ کا کہنا ہے کہ انہیں نانا پاٹیکر کی جانب سے کوئی بھی قانونی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، یہ دھمکیاں اس لیے دی جارہی ہیں تاکہ مجھ جیسے باقی افراد ڈر جائیں اور سامنے نہ آسکیں‘۔اداکارہ نے قانونی نوٹس کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’جس کسی کے بھی ساتھ ایسا ہوا ہے انہیں اس قسم کی چالوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، عوام ان کے ساتھ ہے‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں تنوشری دتہ نے بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نانا پاٹیکر پر 2008 میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ان کا کہنا تھا، ’میں نام لے کر بتانا چاہتی ہوں کہ نانا پاٹیکر فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن میرے ساتھ غلط طرح سے پیش آئے تھے، یہاں تک کہ میرے سولو گانے کی شوٹنگ کے وقت بھی انہوں نے ساتھ ڈانس کرنے کی شرط رکھی‘۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments