رئیل می برانڈ کی جانب سے رئیل می 2 اسمارٹ فون کا نیا ماڈل رئیل می 2 پرو کے نام سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 660 اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کو 4 جی بی ، 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ ان میں فور کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 13 ہزار 990 ہندوستانی روپے ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 15 ہزار 990 ہندوستانی روپے اور 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 17 ہزار 990 ہندوستانی روپے ہے۔ اسمارٹ فون کو گیارہ اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments