سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ: جوابی کارروائی میں 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار افغانستان کی حدود سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کا مؤثر انداز میں جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں