کراچی: مقامی عدالت نے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق سربراہ فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔بعدازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فاروق ستار پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات کے تحت 2 مقدمات سولجر بازار اور نیو ٹاؤن تھانوں میں درج ہیں۔ان مقدمات میں خالد مقبول صدیقی، حیدرعباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments