اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے انہیں بات چیت سے روک دیا۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ملک ارشد کی عدالت میں نواز شریف ان کے وکیل خواجہ حارث اور گواہ محبوب عالم موجود تھے کہ اس موقع پر صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے غیررسمی گفتگو کرنا چاہی۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو منع کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کا حکم ہے کہ نواز شریف سے صحافیوں کو بات نہ کرنے دی جائے۔اہلکار نے کہا کہ صرف سلام دعا کرنا چاہیں تو اجازت ہے تاہم سوال جواب نہیں کرسکتے۔پولیس اہلکار نے صحافیوں کو نواز شریف سے دور کھڑے رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم خود بات کرنے آپ کو بلائیں تو ہم نہیں روکیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments