دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو چار چاند لگانے کے لیے بڑے بڑے نام شامل ہورہے ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے بعد آسٹریلین اسٹار اسٹیو اسمتھ نے بھی لیگ سے معاہدہ کرلیا۔پاکستان سپر لیگ کے سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے چمکتے ستارے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے جارہے ہیں۔جنوبی افریقا کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈویلیئر کے بعد سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے بھی پی ایس ایل 4 کے لیے معاہدہ کرلیا، انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن میکولم، اے بی ڈویلیئرز، کرس لین، کولن منرو، لیوک رونچی، ڈیوائن براو، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، مچل میکلنگن، تھسارا پریرا اور راشد خان شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر لیوک رونکی کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹگری میں ترقی دے دی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 4 کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔حال ہی میں آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون آل راؤنڈر کا درجہ پانے والے افغانستان کے راشد خان بھی پی ایس ایل کا حصہ ہوں گے جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پریرا بھی پی ایس ایل 4 کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پی ایس ایل میں شامل ہونے والے مزید کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 14 فروری 2019 سے ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments