کروبورو،سسکس ۔۔۔۔۔مہینوں کی لاحاصل چھان بین کے بعد یہاں رہنے والے 22سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو ہلاک کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 51سالہ ماں جو تجارت پیشہ تھی اپنے کاروبار سے بیٹے کو الگ تھلگ کررکھا تھا اور اسی وجہ سے بیٹا ناراض تھا اور اس نے موقع ملتے ہی ماں کو قتل کردیا اور پھر خود ہی ماں کے قتل کا شور مچانے لگا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس مہینوں تک چھان بین کرتی رہی۔ آخر اتنے شواہد حاصل ہوگئے کہ اس نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اب اسکے خلاف اسی ہفتے قتل کے مقدمے کی سماعت شرو ع ہوگی۔ تجارت پیشہ51سالہ ماں فیونا فشر کی لاش اپریل میںانکے عالیشان مکان سے ملی تھی جبکہ انکا بیٹا تھامس ابتدائی تحقیقات کے دوران قتل سے اپنی مکمل لاعلمی اور لاتعلقی کا ڈھونگ رچاتا رہا۔گرفتاری میں ماں کی ایک ڈائری نے بڑا اہم کردارادا کیا ہے جس میں ماں نے اس اندیشے کا اظہار کیا تھا کہ اسے قتل کیا جاسکتا ہے۔ اسی تحریر کا تجزیہ کرنے کے بعد ماہرین نفسیات نے واضح طورپر یہ اعلان کردیا کہ قتل میں اسکے بیٹے کا ہی ہاتھ ہے۔ مقدمے کی سماعت پیر سے شروع ہونے والی تھی مگر بعض وجوہ کی بناء اس میں ایک تا دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ قاتل لڑکا جعلسازی کا بھی مرتکب پایا گیا۔ اس نے اپنی ماں کے نام سے مارک اینڈ اسپینسرکا ماسٹر کارڈ بھی نکلوایا تھا اور ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے باوجود گاڑی چلاتا تھا۔ مقدمے کا اندراج اور سماعت کے فیصلے کے دوران فیملی والے عدالت میں موجود تھے اور صرف 10منٹ میں یہ سماعت مکمل ہوگئی تھی جس کے بعدمقدمہ ملتوی کردیا گیا تھا۔ عدالت میں پیشی کے دوران لڑکا بڑی دھیمی آوازمیں اور ڈرے ہوئے انداز میں اپنا بیان قلمبند کروا رہا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جب سماعت شروع ہوگی تو مقدمہ کیسی کروٹ لیتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments