لندن – – – -بورن اینڈ ایلینور ویریکور نامی مقامی جوڑے کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کے دونوں بچے انتہائی خطرناک قسم کی الرجی میں مبتلا تھے اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ ان بچوں کی جان کے لالے پڑ گئے تھے۔ بچی بھی اسی بیماری کی لپیٹ میں آکر چل بسی تھی۔ جسکے بعد غمزدہ باپ نے نہ صرف اپنے 2بچوں بلکہ ایسے دوسرے بچوں کیلئے بھی ایک ایسا مکان تیار کرلیا ہے جو الرجی پروف ہے یعنی اس میں رہنے والوں کو الرجی کا مرض لاحق نہیں ہوسکتا۔تفصیلات کے مطابق اس گھر میں جتنی بھی چیزیں ہیں وہ الرجی فری ہیں۔اس عجیب و غریب بیماری سے متاثرہ خاندان کے بارے میں آج چینل فور پر گرانڈ ڈیزائن کے نام سے ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائیگا جس میں خاتون خانہ ایلینور بیریکور سے پوچھا جائیگا کہ اس قسم کے مکان کی تعمیر کا خیال انہیں کیسے آیا اور وہ کس طرح اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوسکی ہیں۔ خاتون امکانی طورپر یہ جواب دینے والی ہیں کہ اس مکان کے ذریعے وہ اس بات کی توقع رکھتی ہیں کہ ان کے دونوں بچے نہ صرف الرجی سے بچے رہیں گے بلکہ انہیں سانس کی بیماری بھی نہیں ہوسکے گی۔37سالہ ایلینور آرٹ ڈیلر ہیں اور ان کے36سالہ شوہر بورن اسپورٹس ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں۔ الرجی سے محفوظ رہنے والا یہ مکان نہ صرف جدید بلکہ خوبصورت بھی ہے ۔ دونوں بچے ڈیری کی اشیاء، گندم، انڈے جیلٹن،جو ، سویا، دالوں اور بینز کے علاوہ پھلوں اور مغزیات سے بھی الرجک ہیں جبکہ گردو غبار سے بھی وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ میاں بیوی کا کہناہے کہ وہ برسوں تک اپنے الرجی سے متاثرہ بچو ںکے علاج کیلئے نہ صرف خطیر رقم خرچ کرچکے بلکہ انہوں نے ان کے علاج معالجہ میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر جب کوئی خاص فائدہ انہیں نظر نہ آیا تو ایسے محفوظ مکان بنانے کا خیال انہیں آیا جو عملی طور پر انکے سامنے ہے اور جسے دیکھ کر ایسے ہی دوسرے افراد کی بھی حوصلہ ا فزائی ہوسکتی ہے تاکہ وہ بھی محفوظ مکانات بنا سکیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments