آکلینڈ: اس وقت دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا شکار نہ ہو، ایسے میں اس سے بچاؤ کے لیے نیوزی لینڈ میں تازہ ہوا ہی فروخت کے لیے پیش کردی گئی۔نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ کے ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ پر تازہ ہوا کین میں بند کرکے فروخت کی جارہی ہے، جس کی قیمت 29 ڈالر یعنی 2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کین میں موجود تازہ ہوا نیوزی لینڈ کی اونچی اور سرسبز پہاڑیوں سے محفوظ کی گئی ہے، جس کا اہم مقصد صحت کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ کین کیویانا کمپنی ’پیور فریش نیوزی لینڈ ایئر‘ کے نام سے فروخت کر رہی ہے، جس کا بچت پیک بھی دستیاب ہے، جس میں چار کین شامل ہیں جن کی قیمت 99 ڈالر یعنی 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ہے۔تازہ ہوا کے کین کے ساتھ ایک ماؤتھ کیپ بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے یہ ہوا جسم کے اندر اتاری جاسکے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کین کہیں بھی سفر کے دوران لے جایا جاسکتا ہے جیسے جہاز وغیرہ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments