لاہور: مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا۔قرارداد میں مزید کہا گیا ہےکہ ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، الیکشن سے قبل گرفتاری نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، ناکام حکومت کو چلانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ شہبازشریف کو ضمنی الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔واضح رہےکہ نیب لاہور نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کیا تھا جہاں انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے کیس میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا جب کہ احتساب عدالت نے اںہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments