ٹوکیو…..جاپان کی بلدیاتی حکومت نے کہا ہے کہ زیر زمیں تعمیر کئے جانے والے ریلوے اسٹیشن میں روبوٹ خدمات انجام دینگے۔ ٹوکیو بلدیہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی حکومت زیر زمین تیار کئے جانے والے 6 اسٹیشنوں پر نومبر کے اواخر سے2 ماہ کیلئے روبوٹس کی خدمات حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ زیرِ زمین ریلوے اسٹیشنوں پر مسافر عنقریب روبوٹس سے بھی مدد حاصل کر سکیں گے۔ مذکورہ روبوٹس مسافروں کو قریبی واش روم یا ٹرین سے باہرنکلنے کا بہترین راستہ استعمال کرنے کی تلاش جیسے معاملات میں معاونت کریں گے۔دیگر روبوٹس سلامتی کی خدمات انجام دیں گے ۔ کئی روبوٹس اسٹیشنوں پر گشت کریں گے اور م±شتبہ چیزوں کا کھوج لگا کر تعینات انسانی عملے کو مطلع بھی کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments