نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مداح ہیں، اس بارے میں تو شاید سب ہی جانتے ہیں اور اب وہ شاہ رخ سے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات بھی کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ملالہ یوسفزئی اِس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال کالج میں زیرتعلیم ہیں۔نومبر 2016 میں ملالہ کے کالج کے پرنسپل ایلان رس برجر نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہوگا۔بالی وڈ کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں اور کئی اعزازات حاصل کرچکے ہیں، انہیں فرانسیسی حکومت کی طرف سے آرڈر آف دی آرٹس اینڈ لٹریچر ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں بالی وڈ کنگ کو یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر سے اعزازی ڈاکٹریٹ اور یونیورسٹی آف ایڈن برگ سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جاچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments