سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کیس کی سماعت، وکیل صفائی کے دلائل جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی کے دلائل جاری ہیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ توہین رسالت کے جرم میں ہائیکورٹ سے موت کی سزا پانے والی آسیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔خصوصی بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں۔سماعت کے آغاز میں وکیل صفائی سیف الملکوک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 14 جون 2009 کا واقعہ ہے اور اس کی ایف آئی آر پانچ دن کی تاخیر سے 19 جون 2009 کو درج کرائی گئی۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر گاؤں کٹاں والا کے امام مسجد نے درج کرائی جس کے مطابق آسیہ بی بی نے توہین رسالت کا اقرار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں