نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اب ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور ’لاہور سے آگے‘ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے وجاہت رؤف ویب سیریز بنانے جا رہے ہیں، جس کے مرکزی کردار کے لیے انہوں نے اداکارہ مہوش حیات اور اداکار اسد صدیقی کا انتخاب کیا ہے۔وجاہت رؤف نے ویب سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکاروں کے حوالے سے تو پہلے ہی سوشل میڈیا پر اعلان کردیا تھا تاہم اب انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ مہوش حیات ویب سیریز کے لیے گلوکاری بھی کر رہی ہیں۔وجاہت رؤف نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ ’ویب سیریز کے گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہے، جسے مہوش حیات گا رہی ہیں‘۔مہوش حیات اس وقت سیریز کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار میں اسد صدیقی جلوہ گر ہوں گے۔فی الحال اس ویب سیریز کے ٹائٹل کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم امکان ہے کہ جلد ہی اس کے ٹائٹل کا اعلان کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ مہوش حیات نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں ڈیبیو گانا ’تو ہی تو‘ گایا تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے امریکی ریاست ایریزونا میں ایک کانسرٹ کے دوران پاپ کوئن نازیہ حسن کو خراج عقیدت بھی پیش کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments