کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی آج بھی اونچی اڑان جاری ہے جو 136 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی جب کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جو آج بھی جاری ہے۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی ظفر پراچہ نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 134 روپے اور فروخت 136 روپے پر کررہے ہیں۔ظفر پراچہ نے کہا کہ گزشتہ روز سے ڈالر کی قدر 1.50روپے زیادہ ہے اور مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے کم ہیں۔سیکریٹری ایکسچینج کمپنی کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام میں باقاعدہ شمولیت کا انتظار ہورہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments