پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یونس خان کو جاپان میں کرکٹ کوچنگ کی پیشکش ہوئی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے 52.12 کی اوسط سے 10 ہزار 99 رنز اسکور کرنے والے یونس خان کو جاپان مدعو کرنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین عابد حسین کے مطابق سابق کپتان نے ان کی پیشکش پر مثبت جواب دیا ہے۔عابد حسین کا کہنا تھا کہ رواں برس اگست میں انہوں نے ناگویا میں اسکواش لیجینڈ جہانگیر خان، بوم بوم شاہدآفریدی اور یونس خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اُس وقت بھی لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ جاپان میں پاکستانی کرکٹرز نہیں آسکتے لیکن ہمیں اپنی کوشش میں کامیابی ملی اور اب ہم نے یونس خان کو جاپان کے تین شہروں ٹوکیو، ہیروشیما اور ناگویا میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگانے کی پیشکش کی ہے۔عابد حسین کا مزید کہنا تھا کہ جاپان میں ایشین کمیونٹی خاص طور پر پاکستانی کرکٹرز کے لیے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔دوسری جانب یونس خان کا کہنا ہے کہ جاپان جانے کے بارے میں عابد حسین سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا ۔یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب تیزی سے ان ملکوں میں مقبول ہورہی ہے جہاں ٹیسٹ اور دیگر فارمیٹ کی بین الاقوامی ٹیمیں نہیں ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments