سڈنی: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ میںکینگروز کی بیٹنگ کو بدترین قرار دے دیا۔شین وارن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی اتنی کمزور بیٹنگ لائن اپ کبھی نہیں دیکھی اور میرے خیال میں یہ آسٹریلیا کی بدترین بیٹنگ ہے۔سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ کی ٹیم کو ضرورت ہے، امید ہے کہ معطلی ختم ہوتے ہی تینوں کرکٹرز ٹیم کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی سابق کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز بین کرافٹ بال ٹیمپرنگ کے جرم میں ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں۔پاکستان کے خلاف اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے ایرون فنچ سے متعلق شین وارن نے کہا کہ انہیں ٹیم کا مستقل حصہ ہونا چاہیے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ آسٹریلوی بلے باز پاکستانی بولروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments