اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔فیصل رضا عابدی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔ گزشتہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے گزشتہ روز وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں سے واپسی پر انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں ایک اور مقدمہ حال ہی میں درج کیا گیا جس کے مدعی اے ایس آئی شوکت عباسی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرائے گئے مقدمے میں شہرت کو نقصان پہچانے اور ڈی فیم کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس وقت سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف تین مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں جن میں سائبر کرائم، توہین عدالت اور تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمہ شامل ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments