لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی کو علالت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو پتے میں درد کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کل ان کے پتے کا آپریشن کیا جائے گا۔عطاء اللہ خان عيسیٰ خيلوی کا تعلق میانوالی سے ہے، جنہیں روایتی طور پر سرائیکی لوک گلوکار سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پنجابی اور اردو میں بھی بہت سے میوزک البمز ریلیز کیے ہیں۔ان کے مشہور گانوں میں ‘قمیض تیری کالی’، ‘چن کتہاں گزاری ای رات وے’ اور دیگر شامل ہیں۔1994 میں عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا نام دنیا بھر میں سب سے زیادہ آڈیو گانے ریکارڈ کرانے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکاڈ میں شامل کیا گیا تھا۔انہیں 1991 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments